Subscribe For Free Updates!

We'll not spam mate! We promise.

Thursday, December 6, 2018

اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہ کریں : امریکی صدرکا مطالبہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے مجوزے منصوبے کو ترک کر دیا جائے تا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان قائم رہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں

یقین ہے کہ اوپیک ممالک اپنے اجلاس میں تیل کی موجودہ فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کریں گے کیونکہ دنیا تیل کی قیمتوں میں اضافے کی متمنی نہیں ہے۔اوپیک ممالک نے اپنی اگلی میٹنگ کے ایجنڈے میں تیل کی پیداوار کم کرنے کو شامل کر رکھا ہے۔ یہ میٹنگ تنظیم کے صدر دفتر ویانا میں ہو گی۔

The post اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہ کریں : امریکی صدرکا مطالبہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/2rm9KZF

Socializer Widget By Blogger Yard
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment