Subscribe For Free Updates!

We'll not spam mate! We promise.

Sunday, August 12, 2018

’’پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بولتے ہو۔۔۔یہاں سے واپس چلے جاؤ‘‘ شہید کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو شہید کے مزار پر آنے سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہید کرنل شیر خان  کے بھائی انور شیر خان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو شہید بھائی کے مزار پر آنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر خان نے منظور پشتین سے کہا کہ وہ ملک اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں ۔

پہلے کبھی کرنل شیر خان کے مزار پر نہیں آئے۔ انور شیر خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرستان گئے، جہاں پشتونوں سے ملاقات کی، سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں بھی دیکھ چکے ہیں، اس لیے وہ شہید کی قبر پر نہ آئیں۔یاد رہے کہ منظور پشتین  صوابی میں ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے صوابی پہنچے ہیں۔

The post ’’پاکستان اور پاک فوج کیخلاف بولتے ہو۔۔۔یہاں سے واپس چلے جاؤ‘‘ شہید کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو شہید کے مزار پر آنے سے روک دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/2P29VUo

Socializer Widget By Blogger Yard
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →

0 comments:

Post a Comment